HRلائزن پولیس کمیٹی کے چیئرمین فاروق سُلیمان کی ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات.:
PNA/Chief Editor
BY/HRLPC
رپورٹ
شاکرخلجی
ایچ آر لائزن پولیس کمیٹی کے چیئرمین فاروق سُلیمان نے اپنے وفد کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور جرائم و لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جمیل احمد نے انہیں تفصیل سے بریفنگ دی لائزن پولیس کمیٹی کے چیئرمین فاروق سلیمان نے سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا
ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد جمیل احمد کی اچھی کارکردگی پر فاروق سُلیمان نے ایک سرٹیفکیٹ و سوینئر جمیل احمد ایڈیشنل آئی حیدرآباد کو دیا جس کے جواب میں ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد نے اپنی کتاب اعزازی طور پر فارُوق سُلیمان چیئرمین لائزن پولیس کمیٹی کو دی۔
فاروق سُلیمان نے ڈاکٹر جمیل احمد کی مہمان نوازی اور تحفے میں دی گئی کتاب پر ڈاکٹر جمیل احمد کا شکریہ ادا کیا اُنکے پولیس محکمے کے لیے کی گئی قابل ستائش خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
لائزن پولیس کمیٹی کے وفد کی صدارت چیئرمین فاروق سلیمان نے کی دیگر ممبران میں نواب :علی خان۔ فرقان الرحمٰن ۔ دانش سموں وفد میں شامل تھے