اہم خبریں

27فروری ۔ 2019 بھارت کا غرور خاک میں ملنے کا دن:

216

ارے تو آ تو سہی کبھی سرفروشوں کی بستی میں تجھے پتہ لگےمٹی سے عشق ہوتا کیا ہے۔

۔خدا کی قسم ہم اس قوم کے بیٹے ہیں جن کے والد یہ وصیت کر کے جنگ پہ نکلتے ہیں کہ شہادت کی صورت میں ہمارے بیٹے ہمارے جنازوں سے قبل محازوں پہ ہماری جگہ سنبھالیں گے۔ تو کیا سمجھتا ہے کہ تیرا مقابلہ اس فوج سے ہے جو تجھے وردی میں دکھائی دیتی ہے؟؟؟؟؟

نہیں نہیں خدا کی قسم نہیں تمہارے مقابلے پہ فوج بعد میں اور یہ عوام پہلے کھڑے نظر آئیں گے۔

سنو ہم ماؤں کی آغوشِ محبت اور ان کی لوریوں میں پل کے ضرور جوان ہوئے ہیں۔ مگر اس درس و نصیحت کے ساتھ کہ بیٹا جیسے میں ماں ہوں ویسے یہ مٹی تمہاری ماں ہے۔ کبھی اس کی عزت پہ آنچ نہ آنے دینا۔ واللہ ہم اس قوم کے فرزند ہیں جو جنگ کے وقت بھوک پیاس غربت سب بھول جاتے ہیں۔ سنو وطن کی خاطر جان دینے کے خیال سے زیادہ رومینٹک کوئی خیال اس قوم کے جوانوں میں نہیں ہے۔

اس بھول میں مت رہنا کہ یہاں کے لوگ تمہاری فلمیں دیکھتے ہیں تو کترینہ یا ایشوریہ کے عاشق ہیں۔ مٹی مٹی اور صرف مٹی ان کا پہلا عشق ہے۔

ہمارا خون کھولا دینے کےلیے تو بس اتنی سی سوچ ہی کافی ہے کہ ایک دشمن اپنا ناپاک سایہ ہماری مٹی پہ ڈالنے کی سوچ رکھتا ہے۔

بھارت سن لو!

تم بائیس کروڑ محمدی شیروں کی حیدری کچھار پہ دستک دینے کی غلطی کر رہے ہو۔ ان سے لڑنا تو دور کی بات تم ان کی دھاڑ تک برداشت نہ کر پاؤ گے۔۔
#پاک فوج زندہ باد
#آئی ایس آئی زندہ باد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.