اہم خبریں

کورنگی کراسنگ کی آبادی مخدوم بلاول سوسائٹی میں غیر قانونی پانی کا کنکشن لگائے جانے کا انکشاف۔۔

481

PNA

31/G Community Network 

 

تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ رنگ اللہ والا ٹاون 31 جی سے متصل سوسائٹی مخدوم بلاول میں غیرقانونی پانی کا کنکشن سوسائٹی کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔اطراف کے لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کو ادارے سے ملی بھگت قرار دیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منظور شدہ کنیکشن دو انچ قطر لائن کا ہے۔

جبکہ مخدوم بلاول سوسائٹی کے لوگ 33 انچ قطر کی لائن میں 6 انچ کا کنکشن لگا رہے ہیں۔ پہلے سے ہی پانی کی قلت ہے اور اتنے بڑے کنکشن سے اطراف کی آبادیوں کی پانی کی قلت مزید بڑھ جائے گی۔

سابقہ ایم پی اے نے صورت حال بتاتے ہوئے کہا کے اطراف کی آبادیاں محمود آباد اختر کالونی قیوم آباد کورنگی کراسنگ رنگ کی ساری آبادی یا پانی کی قلت کا شکار ہے اور مزید اس اس طرح کی حرکت صورتحال کو سنگین کرسکتی ہیں۔

لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے سے نوٹس لینے اور فوراً غیر قانونی کنکشن کو ختم کرنے کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.