اہم خبریں

ضمنی انتخابات کے لئے 8300 میسیج اپڈیٹ

245
کراچی (پ ر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ا عجازانور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ انتخاب پی ایس 52 عمرکوٹ۔II کے ضمنی انتخاب کیلئے 8300 شارٹ میسیج سروس کو اپڈیٹ کردیا ہے۔ حلقہ پی ایس 52 عمرکوٹ۔II کے رائے دہندگان اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کا اندراج اور پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے مزید بتایا کہ حلقہ پی ایس 52 عمرکوٹ۔ IIمیں کُل رائے دہندگان 1,53,935 جن میں مرد رائے دہندگان 83,127، خواتین رائے دہندگان 70,808 ہے۔ واضح رہے کہ PS-52عمرکوٹ۔II میں پولنگ 18جنوری 2021 بروز پیر صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

OFFICE OF THE PROVINCIAL ELECTION COMMISSIONER SINDH

Pakistan Secretariat, Block No.44-A, Shahrah-e-Iraq, Saddar, Karachi.
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.