‘کراچی اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکا، ایک اہلکار شہید دو اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
کراچی:
ذرائع
اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں رینجرز کے موبائل کے قریب دھماکہواقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پہنچ گئی، ذرائع
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،واقعہ میں رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین
پولیس حکام کے مطابق پولیس اور رینجرز کی گاڑیاں سنیپ چیکنگ کر رہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور دو اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔