اہم خبریں

مردان :لاپرواہی کے مرتکب ٹیکسی ڈرائیور جواد احمد عرف لڈو سکنہ پارہوتی گرفتار.تھانہ پار ہوتی میں مقدمہ درج

300

مردان۔

ٹریفک وارڈن پولیس نے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ٹیکسی ڈرائیور جواد احمد عرف لڈو سکنہ پارہوتی کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف تھانہ پار ہوتی میں مقدمہ درج کر لیا۔موٹر کار بھی قبضہ پولیس کرلیا۔گرفتار ملزم نےموٹر کار چلاتے ہوئے گاڈی کے چھت پر چڑھ کر

پش اپ“نکالنے کی ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔
ڈی پی او مردان ڈاکٹر ذاھد اللہ نے ٹریفک وارڈن انچارج امجد خان کو ملزم کی گرفتاری کے لئے ہدایت کی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم مذکورہ کو گرفتارکرکے تھانہ پار ہوتی کے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ اور متعلقہ موٹر کار بھی قبضہ پولیس کرلیا۔ٹریفک وارڈن پولیس کے انچارج انسپکٹر امجد خان نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائی کی جائے گی ۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.