عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے:ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان
PC/PNA
P R E S S – R E L E A S E
ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کا ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد۔
ایس ایس پی ٹھٹہ جناب ڈاکٹر محمد عمران خان صاحب کی جانب سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس میٹنگ میں ایڈیشنل آئی جی پی حیدرآباد جناب ڈاکٹر جمیل احمد صاحب اور ڈی آئی جی حیدرآباد جناب شرجیل کریم کھرل صاحب کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری، روپوشوں کی گرفتاری، A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ، رمضان المبارک میں سیکیورٹی، منشیات و گھٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری مہم میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں۔
میٹنگ کے دوران پر ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پی حیدرآباد جناب ڈاکٹر جمیل احمد صاحب اور ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن جناب شرجیل کریم کھرل صاحب کی مہم برائے روپوش / اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کو کامیاب بنانے اور A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ کرکے متعلقہ عدالتوں میں چالان پیش کریں۔
بعد ازاں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کی جانب سے سندھ سیکیورٹی ولنر ایبل ائیکٹ 2015 کے تحت تمام افسران کو اپنے علاقوں، شاراہوں اور چوک پر CCTV کیمرہ لگوانے کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ جرائم پر کنٹرول کیا جاسکے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر، گھٹکہ و منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے اور فورا کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
اس کے علاوہ ایس ایس ہی صاحب ٹھٹہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے، ماہ رمضان میں اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ڈپلائمنٹ، پیٹرولنگ،، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ میں مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا ہو۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کی جانب سے حیدرآباد ریجن میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تمام افسران کو مبارکباد اور شاباش دی اور مزید بہترین کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
DISTRICT POLICE THATTA
DATED : 17-04-2021