اہم خبریں

شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی ہیڈ کوارٹر اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں بلیک بیلٹ ممبر برھان الدین کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام

286

PNA/PPI

کراچی

( نمائندہ اسپورٹس)

شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی ہیڈ کوارٹر اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں اکیڈمی کے ممبران کی جانب سے اپنے ساتھی بلیک بیلٹ ممبر برھان الدین کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا

جس میں اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر بلیک بیلٹ ممبران و انسٹرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی امجد شفقت تھے جبکہ انکے ہمراہ، ارشد سائیں اور کاشف ظفر بھی موجود تھے۔ اکیڈمی کے چیف انسٹرکٹر شی ہان شہزاد احمد نے اس موقعے پر موجود شرکاء کا بتایا کہ برھان الدین نے جولائی 2016 میں شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی میں داخلہ لیکر اپنی تربیت کا آغاز کیا تھا اور دسمبر 2021 میں بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان کی ڈگری حاصل کی، اور اب وہ مستقل پنجاب شفٹ ہورہے ہیں اور پنجاب میں شن بوکو شوتوکان کی برانچ قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ہمارے ایک اور بلیک بیلٹ انسٹرکٹر عبدالرحمن نے پچھلے سال ایک برانچ فیصل آباد میں اور دوسر لاہور میں قائم کی تھی جسے وہ کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں اور اب انشاء اللہ برھان الدین شن بوکو شوتوکان کراٹے کی تیسری برانچ پنجاب میں قائم کریں گے۔ اس موقعے پر اکیڈمی کے ممبران و انسٹرکٹرز کی جانب سے برھان الدین کو تحفے بھی دئے گئے جبکہ چیف انسٹرکٹر شی ہان شہزاد احمد نے گزشتہ دنوں اکیڈمی میں منعقد ہونے والی کراٹے چیمپئین شپ کے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں وائز صدیقی، محمد نعمان، برھان الدین، استشنی ڈینیل، مدثر علی، وجاہت اور فواز احمد خان کیلئے سرٹیفکیٹس کا بھی اعلان کیا، مہمان خصوصی امجد شفقت نے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی_
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.