اہم خبریں

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے

206

 لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف نے اعتراض دائر کیا تھا

گزشتہ روز پرویز رشید پر 6 اعتراضات داخل ہوئے جن میں سے پانچ اعتراضات رد کر دئیے گئے تھے.

1 پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے 60 لاکھ کے نادہندہ ہونے کا الزام ہے.

پی ٹی آئی کی زینب عمیر نے اعتراضات داخل کراتے ہوئے کہا پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی جنرل نشست کیلئے جمع کرائے لیکن بیان حلفی ٹیکنو کریٹ کی سیٹ کا ہے اور غلط بیانی پر وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں.

پرویز رشید قومی اداروں کا راز لیک کرنے پر قصور وار ٹھہرائے گئے اور جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی انکوائری رپورٹ کو آج تک چیلنج نہیں کیا گیا۔

پرویز رشید اپنی تقریروں میں قومی اداروں کے خلاف بات کرتے رہے ہیں، اس لئے آرٹیکل 63 جی کے تحت وہ سینیٹ الیکشن کے لئے موزوں امیدوار نہیں .

پرویز رشید نے اپنے ٹیکس اور آمدن کے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.