اہم خبریں

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل کا دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کا سخت نوٹس:

279

حیدرآباد رینج 19 جنوری 2021

ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل نے مورخہ 16 اور 17 فروری کی درمیانی شب پولیس اسٹیشن پپن کے دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوٸے ایس ایس پی ٹنڈو الہیار رخسار احمد خاوڑ اور ایس ایس پی حیددرآباد عبدالسلام شیخ کو دفتر میں طلب کیا۔

اس سلسلے میں ڈی آٸی جی پی حیدرآباد رینج نے ایس ایس پی ٹنڈو الہیار اور ایس ایس پی حیدرآباد سے تمام تر واقعہ کی تفصیل حا صل کی اور اس واقعہ کے رونما ہونے پر سخت سر زنش کی اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اور احکامات جاری کٸے کہ اپنی تمام تر صلاحتوں کو بروٸے کار لاتے ہوٸے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جلداز جلد عمل میں لاٸی جاٸے اور پولیس اہلکاروں سے چھینا ہوا اسلحہ فوراً برآمد کیا جاٸے۔

ڈی آٸی جی پی حیدرآباد نے مزیدحکم صادر فرمایا کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر متعلقہ ایس ایچ اوز سے مکمل رپور ٹ طلب کر کے پیش کریں ۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.