اہم خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں بورڈ آف ریونیو ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا مشترکہ اجلاس

247

PNA/HYD

کراچی/ 13 اپریل 2023

 اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر منظور حسین وسان، وزیر برائے ریونیو مخدومسین محبوب، وزیر برائے ایکسائیز مکیش کمار چاولہ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ئر ممبر بورڈ آف ریوینیو، فنانس سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک

* اجلاس میں ریونیو کی وصولیوں کو مزید بہتر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا

* سندھ ریونیو بورڈ کو 180 بلین روپے کا ہدف دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

* ہدف کے برعکس ایس آر بی نے مارچ 2022 تک 102639 ملین روپے وصول کیے ہیں، بریفنگ

* سندھ ریونیو بورڈ اپنا ہدف پورا کرے گی، چیف سیکریٹری

* ایکسائیز اینڈٹیکسیشن کو 23-2022 میں 127200 ملین روپے کا ہدف دیا گیا ہے، مکیش چاولہ کی بریفنگ

* ایکسائیز اینڈٹیکسیشن کے ہدف میں 12000 ملین ایکسائیز، 14000 ملین موٹر وہیکلز، 100800 انفراسٹرکچر سیس اور 400 ملین روپے دیگر فیسز ہدف میں شامل ہیں

* پراپرٹی ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس پہلے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ جمع کرتا تھا اب یہ ٹیکس لوکل کائونسل کو منتقل کیا گیا ہے

* ایکسائیز اینڈٹیکسیشن نے 127200 ہدف کے برعکس 8 ماہ میں 63331 ملین کی وصولی کی ہے

* ایکسائیز اینڈٹیکسیشن اپنا ہدف پورا کرے گی، صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ

* ٹیکس وصولیوں کو آسان اور مزید بہتر کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید علی شاہ

* ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم

* آئندہ اوپن لیٹر والی گاڑی ٹرانسفر نہ کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

* بورڈ آف ریونیو کو 23-2022 میں 36000 ملین روپے کا ہدف دیا گیا ہے

* بی او آر نے آٹھ ماہ میں 9961 ملین روپے وصول کئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

*اس طرح بی او آر اپنا ہدف پورا نہیں کر سکے گا، وزیراعلیٰ سندھ

* سیلاب کے باعث زرعی ٹیکس کی وصولی کم ہوئی ہے، صوبائی وزیر مخدوم محبوب

* زرعی ٹیکس کا ہدف 3000 ملین تھا اور 8 ماہ میں 503 ملین روپے وصول کیے گئے ہیں

* ابھی 4 ماہ باقی ہیں جس میں وصولیوں میں اضافہ ہوگا، مخدوم محبوب

* ٹرانسفر رجسٹریشن کا ہدف 900 ملین روپے ہے لیکن 8 ماہ میں 203 ملین روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں

* پراپرٹی کی منتقلی کا کام موجودہ حالات میں کم ہو گیا ہے، وزیر ریونیومخدوم محبوب

* وصولیوں کو بہتر کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی بورڈ آف ریونیو کو ہدایت۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.