اہم خبریں

سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکمنامہ معطل کرنے کا فیصلہ

359

PNA/HYD 24/7

January 3, 2023

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدر آباد کی میونسپل کارپوریشنز میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکم نامہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نے مختلف علاقوں میں افسران کے تبادلوں کے آرڈرز واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدر آباد، کراچی شرقی،کورنگی کےایڈمنسٹریٹرز کو ہٹایاجائے گا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے آج تقرری کےآرڈز منسوخ کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے تینوں افسران کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔

ایڈمنسٹریٹرز متحدہ قومی موومنٹ کی تجویز پرلگائےگئےتھے۔ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی،جماعت اسلامی نےالیکشن کمیشن سےرجوع کیاتھا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.