انا للہ وانا الیہ راجعون-چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم, عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں
PNA
پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت، سیکرٹری جنرل شاہد علی، کے یو جے کے صدر شکیل یامین کانگا، نائب صدر کامران زہری، جنرل سیکرٹری صابر علی کی تعزیت
مرحومہ چار بچوں کی ماں تھی-
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں- وہ دوران ڈیوٹی کنٹینر سے گر کر شہید ہوئیں- حیرت کی بات یہ تھی کہ کسی نے ان کے گرنے کی فکر نہ کی۔ ٹی وی مالکان خواتین کو ریٹنگ کے لیے بھیج تو دیتے ہیں لیکن سیفٹی کہیں نہیں دی جاتی-
دریں اثناء پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت، سیکرٹری جنرل شاہد علی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شکیل یامین کانگا، نائب صدر کامران زہری، جنرل سیکرٹری صابر علی جوائنٹ سیکرٹری تنویر سید اور دیگر عہدیداروں نے سینئر اینکر پرسن صدف نعیم کے انتقال پر کہا کہ انکی شہادت صحافت کی دنیا میں یاد رکھی جاۓ گی، انہوں نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار اور بلند درجات کی دعا کی۔