اہم خبریں

محمد بابر خالد کی جان تو بچ گئ مگر زندگی اذیتناک۔

259

PNA

جہلم APRNS(کراٸم رپورٹر) 

جہلم باغ محلہ کا شیخ حسنین عرف نینی ولد شیخ محمد یسٰین جس نے (مبینہ) طور پر پلاننگ کرکے چار ساتھیوں کے ہمراہ اپنی (مبینہ) درینہ رنجش کا بدلہ لینے کیلٸے محمد بابر خالد کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی جسکی ایف آٸی آر نمبری150/23مورخہ 3/3/23تھانہ سٹی جہلم میں زیر دفعہ 324 ت پ 34ت پ درج ہے جس میں تا حال کوٸی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ، معجزانہ طور پر شدید زخمی محمد بابر خالد کی جان تو بچ گٸی لیکن تا حال راولپنڈی ہسپتال میں 3 مارچ 2023ء سے زیر علاج ہے دوران آپریشن اسکی بڑی آنت کا ڈیمج شدہ حصہ کاٹ کر نکال دیا گیا ہے اور ابھی سٹوما بیگ لگا ہوا ہے اور مضروب چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں ہوا دوسری طرف اس مقدمہ کے چار با اثر ملزمان عثمان علی ولد عبدالروف،محمد عبداللہ ولد شیخ محمد اعظم ،محمد ابوبکر سعید ولد محمد سعید وغیرہ ضمانت کروا چکے ہیں ، (مبینہ) طورگولی مارنے والے مرکزی ملزم کی کل 8جون کو کنفرم عبوری ضمانت کیلٸے ایڈشنل سیشن عدالت جہلم میں پیشی۔ اس ساری صورتحال پر APRNS نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔
مطالبہ کیا ہے کہ مظلوم کو جلد سے جلد انصاف مہیا کیا جائے۔اور ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

APRNS

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.