اہم خبریں

سینئر صحافی زین العابدین کرونا کے باعث انتقال کرگئے اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

219

 

  • کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن دی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی زین العابدین کرونا کے باعث انتقال کرگئے اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن کراچی یونین آف جرنلسٹس نے زین العابدین کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے زین العابدین کو آج سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زین العابدین ایک بہترین انسان اور ایک کہنہ مشق صحافی تھے ان کا دنیا سے چلے جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے
    جاری کردہ
    فہیم صدیقی
    جنرل سیکریٹری
    کراچی یونین آف جرنلسٹس

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.