مقتول جمیل اور اسکی بیوی فرحت کا قاتل پولیس کی گرفت میں۔
رپورٹ >شاکرخلجی
ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ نیو کراچی نے میاں بیوی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔مقتول جمیل اور اسکی بیوی فرحت کا قاتل پولیس کی گرفت میں۔ملزم محمد رفیع ولد محمد جان حیات نے دوران انٹیروگیشن پولیس قتل کا اعتراف کرکے آلہ قتل برآمد کروادیا۔
ملزم رفیع کی الیکٹریشن کی دوکان تھی جسمیں مقتول جمیل کا بیٹا اقبال کام کرتا تھا جہاں دونوں کی دوستی ہوئی۔مقتول جمیل نے ملزم رفیع کو 14 لاکھ روپے سود پر مختلف وقتوں میں دہے جسکا 72 ہزار روپے ماہانہ وصول کرتا تھا۔
ملزم نے بتایا کا کاروباری نقصان کے بعد 72 ہزار ماہانہ دینا دشوار ہوگیا تھا جسپر مقتول اسے تنگ کرتا اور تقاضہ کرتا تھا۔ملزم نے تنگ آکر جمیل کے قتل کا منصوبہ بنایا.
مورخہ 17 فروری کو ملزم پیسوں کی ادائیگی کے لیے مقتول کے گھر گیا جہاں جیکٹ میں چھپائی ہوئی ہتھوڑی سے مقتول کے سر پر 2/3 وار کرکے قتل کردیا۔اسی اثناء میں مقتول کی بیوی فرحت موقع پر پہنچ گئی ملزم نے اسے بھی ہتھوڑی کے وار سے قتل کردیا۔ملزم نے میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد مقتول کی حساب کی ڈائری اور دیا گیا چیک اور موبائل فونز اٹھا کر فرار ہوگیا۔ بعد ڈائری کو جلا دیا اور آلہ قتل اپنے فلیٹ کے قریب نالے میں پھینک دیا۔
پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 133/2021 دفعہ 302 ت پ درج کرنے کے بعد ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضی کی ہدایات پر ایس پی گلبرگ، ایس ڈی پی او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، ایس آئی او نیو کراچی اور ایس ایچ او نیو کراچی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات محنت اور تمام عصری وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔