7 فروری کو بھارت مردہ باد ریلی میں بھرپور شرکت کر کے کشمیر سے اظہار یکجتی کا ثبوت دیں۔ سید دانش جمیل۔
یو پی ایف پاکستان کے کراچی ڈویژن انفارمیشن سیکرٹری سید دانش جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا یونیٹی اینڈ پیس فارم آف پاکستان اس سے پہلے بھی پاکستان سطح پر کشمیر کانفرنس کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی یو پی ایف نے سول سوسائٹی میں ہمیشہ حق کی بات کی ہے اور یو پی ایف کے مرکزی صدر جناب ظفر مقصود کے نظریات پر عمل پیرا رہی ہے ۔ سید دانش جمیل نے کراچی کے عوام اور سیاسی سماجی اور میڈیا سے اپیل کی ہے ہر دفع کی طرح اس دفع بھی 7 فروری بروز اتوار اردو سائنس کالج گلشن اقبال تا مزار قائد تک دن 2 بجے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجتی و بھارت مردہ باد ریلی میں بھرپور تعدادِ میں شرکت کرکے کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی کرکے ایک سچے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور دنیا کو دکھا دیں کے کشمیر کی مظلوم عوام تنہا نہیں ہے