اہم خبریں

2021 بسلسلہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میچز:

389

PSL -2021
کے میچز مورخہ 20 فروری تا 7 مارچ 2021تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے اس سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔
بند روڈ اور متبادل راستے
o حسن اسکوائر فلائی اوور / ایکسپو سینٹر ٹرننگ (سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر تا اسٹیڈیم):
لیاقت آباد سے براستہ حسن سکوائر فلائی اوور اور یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹرننگ جانب سر شاہ سلیمان روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر کےاپنی منزل کی جانب جا سکے گی ۔ اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
نیز
کارساز : (شارع فیصل)
حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کارساز سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی
ملینیم : (راشد منہاس روڈ)
ڈالمیا روڈ ملینئیم سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نیو ٹاؤن (یونیورسٹی روڈ)
یونیورسٹی روڈ / نیو ٹاؤن ٹرننگ اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
 ہیوی ٹریفک: سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ۔کارساز سے اسٹیڈیم ۔ ملینیم تا نیو ٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
عوام الناس سے گذارش ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں ۔
کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنما ئی کے لئے موجود ہیں

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.