کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی بلوچ کالونی بلاک نائن میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے





تفصیلات کے مطابق جمشید ٹاؤن زون ٹو کا علاقہ کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی بلوچ کالونی بلاک نائنمیں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ان تینوں جگہوں پر بلڈر مافیا اپنے اثر رسوخ کو استعمال کرتے ہوئےعلاقہ مکینوں نے نمائندہ پی این اے کو متعدد درخواستیں دکھائیں جو انہوں نے ایس بی سی اے ڈپٹی کمشنر ایسٹ ا ایس ایس پی ایسٹ تھانہ ٹیپو سلطان اور علاقے کے سوسائٹی آفس کو رسیو کرآئی ہیں مگر 15 فروری 2022 کو جمع کرائی گئیں ان درخواستوں پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ بلڈر بڑی تیزی سے اپنی تعمیرات کو مکمل کرنے میں لگا ہوا ہے.
علاقہ مکینوں کے مطابق R101 جو ڈیمالش کرکے دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے ایک رہائشی پلاٹ ہے جس پر کمرشل تعمیر چل رہی ہے اور طلحہ نامی بلڈر اطراف سے پلاٹ کی حدود سے تجاوز کررہا ہے جس کی وجہ سے الیکٹرک پول شارٹ سرکٹ بھی ہو چکا ہے ادارہ پیمائش کرے اور نہ صرف حدودمیں کروائیں بلکہ کمرشل تعمیرات کو بھی روکے.
ایک مقامی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آپ علاقہ مکینوں کے مطابق بلڈر اور اس کے آدمیوں نے روایتی ہتھکنڈوں کا بھی سہارا لیا ہے جس ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ ہم عدالت کا سہارا لیں.