پاکستان انویسٹر روڈ شو کراچی میں اختتام پذیر.
PNA/KUJ
دو روزہ تقریب میں اسٹیک ہولڈرز اور شرکاء نے گرین انرجی اور موسمیاتی تغیرات کے منصوبوں کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا
اختتامی تقریب کے موقع پر سیکریٹری توانائی سندھ آغا واصف عباس کا پراجیکٹس کی تعریف اور سوچ کا خیرمقدم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) برطانوی حکومت اور متبادل ترقیاتی ذرائع کی کمپنی کے تعاون سے کراچی میں جاری دو روزہ پاکستان انویسٹر روڈ شو کراچی میں اختتام پذیر ہوگیا- موسمیاتی مالیاتی ایکسلریٹر ( سی ایف اے ) کے زیر اہتمام اس شو میں اسٹیک ہولڈرز اورشرکاء نے گرین انرجی اور موسمیاتی تغیرات کے منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا- روڈ شو کے دوسرے دن کے دوران کم کاربن ڈیولپرز نے سرمایہ کاروں اور فنانسرز کے سامنے اپنے پروجیکٹس، آئیڈیاز، مہارت اور ٹیکنالوجیز کی نمائش ہوئی, تمام سات منصوبے ماحولیاتی حل، توانائی، نقل و حمل، AFOLU (زراعت، جنگلات اور دیگر زمینی استعمال)، فضلہ، ای- موبلٹی، اور مینوفیکچرنگ پر مرکوز تھے۔ روڈ شو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری توانائی سندھ آغا واصف عباس نے سی ایف اے کم کاربن پراجیکٹس کی تعریف کی اور ان کی اختراعی سوچ کا خیرمقدم کیا جو پاکستان میں موسمیاتی ایمرجنسی سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ تقریب میں 100 سے زائد مالیاتی ماہرین، پالیسی سازوں اور ماہرین نے شرکت کی۔