PNA/HD24/7
حیدرآباد 26 مارچ 2022
تھانہ بلدیہ ایس ایچ او انسپیکٹر محمد رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں
دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ حدود گھمن آباد کے قریب سے ملزم عامر پٹھان کو مین پوری بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے 2 ساتھی اشرف عرف اچھو اور عمران موقع سے فرار ہوگئے
بلدیہ پولیس کے چھاپے کے نتیجے میں 200 عدد تیار شدہ مین پوری، 15 کلو خام مال، تمباکو، ریپر و ربڑ اور دیگر مین پوری تیار کرنے والے آلات پولیس تحویل میں لے لیے گئے
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد رئیس خانزادہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ مزید کاروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے روڈ کے قریب سے منظم مین پوری فروش گینگ کے 2 کارندوں بنام ریحان گجر اور فیصل بھٹی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
بلدیہ پولیس نے مذکورہ گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
28/2022 u/s 8th P.O.P.M.S.S & G.M Act 2019
29/2022 u/s 8th P.O.P.M.S.S & G.M Act 2019