آج پاکستان کو ایک قوم بنتے دیکھ رہا ہوں یہ اللہ کا بڑا کرم ہے۔
تیس سال سے جو بڑے ڈاکو اس ملک کو لوٹ رہے تھے ان کو مسلط کیا جاتا ہے، اس سب میں اللہ کرم کرتا ہے اور قوم کو بیدار کردیتا ہے، خودداری جگا دیتا ہے، ہماری خودداری کو کرپٹ لیڈروں نے ختم کردیا تھا، 26 سال سے قوم کی خودداری کو جگانے کی کوشش کررہا تھا.
چیئرمین تحریک انصاف
نوازشریف اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا بول رہی ہے ، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے ، میرا نام ای سی ایل میں ڈالو ، تم شہبازشریف کہہ رہے ہو کہ عمران خان فوج کے خلاف بات کررہا ہے ؟ نوازشریف بھارت گیا تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی ، میرے دور میں نریندر مودی کی جرات نہیں تھی کہ ہماری فوج کے خلاف بات کرتا، کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کے منہ سے کمشیر کی بات سنی؟ میں نے روس کے صدر سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل خریدنے کی بات کی، روس 30 فیصد کم قیمت پر تیل اور گندم دینے پر تیار ہوگیا تھا، شہبازشریف کیا تم میں جرات ہےکہ روس سے گندم تیل خریدنے کی بات کرو.
اس سے شرمناک بات نہیں کہ ملک کا سربراہ کسی سے قرض مانگے ،ماں باپ بھی اس اولاد کی عزت کرتے ہیں جو خود دار ہو ،کس نے ہمیں مقروض کیا ، 30 سال سے یہ دو خاندان حکومت کررہے ہیں، جب کہتے ہو بھکاری ہیں تو ہمیں بھکاری بنایا کس نے ؟ کون اس ملک سے پیسا باہر لے کر گیا ہے ؟ یہ ڈاکو ملک سے منی لانڈرنگ کرکے پیسا باہر بھیجتے ہیں۔جہلم میں جلسے سے خطاب,
یہ اقتدار میں آگئے اور اب عہدوں کی بندربانٹ ہورہی ہے ، میں سمجھتا تھا کہ ‘فضل الرحمان’ تعلیم کی وزارت سنبھالےگا لیکن اس نے تو وزارت مواصلات سنبھال لی جس میں پیسا ہے ، ایان علی کو بھی اسی اکاؤنٹ سے پیسے جارہے تھے جس سے بلاول کو ، جو کیسز میں مفرور ہے اس نے تمام کابینہ کو لندن بلا لیا ہے، یہ لندن آپ کے پیسے پر جارہے ہیں یہ اپنے پیسے خرچ نہیں کر رہے،شہبازشریف جو میں میر جعفر کہتا ہوں وہ تم ہو۔عمران خان
وعدہ ہے سندھ کو میں نے آصف زرداری سے آزاد کرانا ہے، آصف زرداری تم اور تمہارا بیٹا تیار ہوجاؤ میں سندھ آرہا ہوں۔عمران خان