اہم خبریں

19

PNA/HRLPC

سچل پولیس نے جلبانی چوک، ڈاؤ اسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی مبینہ ڈاکو کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مبینہ ڈاکوؤں سے گشت کے دوران آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.