PNA/monitring Desk
پشاور کی جامع مسجد میں نماز کے درمیان دھماکہ زرائع کے مطابق 30 سے زائد نمازی شہید اور کئی نمازیوں کو زخمی حالتمیں اسپتال منتقل کردیا گیا.
جامع مسجد میں نماز جمعہ کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا، حملہ آور نے مسجد کے باہر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد حملہ آور مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور نے کالے کپڑے پہن رکھے تھے۔
حملہ ایک خوکش حملہ آور نے کیا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے، جبکہ حملے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ موصول نہیں ہوا تھا۔
پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری علاقے کا بھی محاصرہ کر لیا گیا ہے.ایس ایس پی آپریشنز.
ابتدائی تفصیلات کے مطابق قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں 2 حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ پولیس ٹیم پر حملے کے بعد جامع مسجد میں زور دار دھماکا ہوا. سی سی پی او