اہم خبریں

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن سے ستائے تاجروں کو ریلیف دینے کا اعلان:تاجر ایکشن کمیٹی کااختلاف۔

540

PNA

تاجر ایکشن کمیٹی اور آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے درمیان اختلاف۔
تاجر ایکشن کمیٹی نے6 بجے والی پالیسی مسترد کرتے ہوئے مارکیٹیں 8 بجے تک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پولیس نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا ہماری مارکیٹیں سیل کی تو احتجاج کریں گے

تین دن پہلے تاجر ایکشن کمیٹی نے آٹھ بجے تک بھر کے کھولنے کا حکومت سندھ سے مطالبہ کیا تھا

جبکہ آل سٹی تاجر اتحاد نے ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی ہے جس کے بعد ان کا موقف یہ ہے کہ مارکیٹ 6بجے بند کی جائیں چھ جون کو حتمی فیصلہ ہوگا۔ سندھ حکومت نے ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے

**تمام معزز ممبران سے التماس ہے کہ آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ سے منسلک تمام مارکیٹیں، دوکانیں حکومت سندھ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شام ٹھیک 6 بجے بند کردیا کریں۔ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہر گز نا کی جائے۔ الحمدللہ حکومتی نمائندوں سے ہمارے وفد کے وقتًافوقتًا رابطے جاری ہیں اور حکومتی نمائندوں نے مکمل یقینی دہانی کروائی ہے کہ 6 جون سے ہمیں ریلیف دیا جائیگا۔ لہذا کل حکومت کی جانب سے جب تک کوئی نیا نوٹفکیشں جاری نہیں ہو جاتا جب تک حکومتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے تمام کاروبار ایس او پی کے مطابق کھلوے اور وقت مقررہ پر بند کردیے جائیں۔ شکریہ**

منجانب

حماد پونا والا

صدر
آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.