اہم خبریں

خیبر پختونخوا پولیس میں ضم شدہ سابقہ ​​خاصدار اور لیویز اہلکاروں کی تربیت کا دوسرا مرحلہ اختتام پزیر۔آئی ایس پی آر

300

 

PC/PNA

۔آئی ایس پی آر

پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے اشتراک سے ، خیبر پختونخوا پولیس میں ضم شدہ سابقہ ​​خاصدار اور لیویز اہلکاروں کی تربیت کا دوسرا مرحلہ اختتام پزیر ہوا۔ قبائلی اضلاع کے مختلف علاقوں میں تربیت کے دوسرے مرحلے میں 18 جنوری سے 12 اپریل 2021 ء تک خیبر پختونخوا پولیس میں شامل 3300 اہلکاروں کو پاک فوج ، فرنٹیئر کور اور خیبر پختونخوا پولیس کے ماہر تربیت کاروں نے تربیت دی۔ تربیت میں انسداد دہشت گردی ، کوئیک ری ایکشن فورس ، پولیسنگ ، آئی ای ڈیز اور دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے ، جدید آلات سے آگاہی ، جسمانی تندرستی اور فائرنگ کی مشق شامل کی گئی۔
پاک فوج ، فرنٹیئر کور اور پولیس کے اعلی عہدیداروں نے مختلف مواقع پر پولیس کی جاری تربیت کی نگرانی کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ نئے ضم ہونے والے اضلاع کے مختلف علاقوں میں پولیس COVID-19 پروٹوکول کے تحت پریڈ آؤٹ کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاسنگ آؤٹ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ ، سول انتظامیہ کے سینئر افسران ، پاک فوج ، فرنٹیئر کور ، پولیس
اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.