PNA/NPCK
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے صوبائی محکمہ قانون سے موصول ہونے والے مختلف بلز (نئے اور ترمیم شدہ) پر اتفاقِ رائے کرتے ہوئے دستخط کیے ہیں
ملازمین کے لئے ملازمت کی شرائط، ملازمین کی معاشرتی تحفظ اور خواتین کارکنوں کے لئے محفوظ ٹرانسپورٹیشن کی سہولت نوجوانوں کو آرٹس اور موسیقی میں تعلیم دینے کے لئے انسٹیٹیوٹ کا قیام جبکہ سندھ ہائی ڈینسٹی ڈویلپمنٹ بورڈ اور ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانات بورڈ کی تنظیم نو سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اور دیگر پریکٹیشنرز بل- 2021” سے متعلق بھی بلز شامل
عمران اسماعیل نے جنرل سیکریٹری کے یو جے فہیم صدیقی کے رابطہ کرنے پر بتایا آج بل پر دستخط کردیے ہیں
جنرل سیکریٹری کے یو جے نے سندھ کی صحافی برادری کی طرف سے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا
سندھ حکومت ماضی کی طرح بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے، نظام صدیقی صدر کے یو جے.

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی سفارشات پر مبنی جرنلسٹس پروٹیکشن بل پر گورنر سندھ کے دستخط کرنے سے اب یہ قانون بن گیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھ بھر کی صحافی برادری کو جرنلسٹس پروٹیکشن بل کے قانون بن جانے پر مبارکباد پیش کی ہے اور سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ جس طرح جرنلسٹس پروٹیکشن بل کی سندھ اسمبلی سے منظوری میں سندھ حکومت بالخصوص صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور مشیر قآنون مرتضی وہاب نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اسی طرح گورنر سندھ کی جانب سے بل پر دستخط کیے جانے کے بعد اب اس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے اور جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کا بھی اعلان کیا جائے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کی صحافی برادری اس حوالے سے خوش نصیب ہے کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کے تحفظ کا بل منظور کیا جو گورنر سندھ کے دستخط کردینے کے بعد اب قانون بن چکا ہے اس قانون کے بعد پاکستان خطے کا وہ واحد ملک بن گیا ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے کوئی قانون موجود ہے اس قانون کی موجودگی میں اب صوبے میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ایک قانونی تحفظ حاصل ہوگا اور انہیں ان کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ہراساں یا تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر ذمہ داروں کیخلاف مخصوص قوانین کے تحت کارروائی ہوسکے گی.