کرونا صورتحال: 16 شہروں میں پاک فوج تعینات کردی ہے. پاک فوج ترجمان میجر جنرل بابر افتخار:
اگر کورونا کی موجودہ صورتحال برقرار رہی توانڈسٹری کے لیے مختص آکسیجن بھی صحت کے شعبے کےلیے دی جاسکتی ہے، بحیثیت قوم پہلے سے زیادہ احتیاط اور زمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ہ ملک میں اس وقت آکسیجن کی کل پیداوار کا 75 فیصد سے زائد صحت کے شعبے کیلئے مختص ہے۔
23 اپریل کو اب تک کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں جس دن 157 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی زندگی سے محروم ہو گئے
ملک میں اس وقت کوروناکی تیسری لہر جاری ہے جو پہلی دونوں لہروں سے زیادہ خطرناک ہے، وبا کی شدت اور تیز رفتار پھیلاؤ کی وجہ سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ترجمان میجر جنرل بابر افتخار