اہم خبریں

ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری کی جانب سے حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے 773 ویں عرس سے قبل مزار پر حاضری اور انتظامات کا جائزہ

628

Report

PNA/HYD

حیدرآباد(پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادر نے حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے 773ویں عرس کے آغاز سے قبل مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور عرس کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیہون محمد وقاص ملوک، رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے محکمہ اوقاف کے حکام سے عرس کی تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں مزار کے اندر زائرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مزار کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کا عرس ایک روحانی اور ثقافتی تقریب ہے، اس موقع پر زائرین کو ہر ممکن سہولیات  فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.