اہم خبریں

شکیل یامین کانگا کراچی کےیو جے کے صدر اور صابر علی جنرل سیکرٹری منتخب 

287

  Report PNA       

کامران زہری، افضل وارثی نائب صدور، تنویر سید، ایم نسیم جوائنٹ سیکرٹریز اور جعفر حسین خازن بن گئے

کراچی

(اسٹاف رپورٹر)

شکیل یامین کانگا کراچی یونین آف جرنلٹس(ورکرز) کے بلامقابلہ صدر اور سید صابر علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمیٹی کے چیئرمین دارا ظفر کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے دو سالہ مدت 2022-2024 ء کیلئےانتخابات کی تاریخ 15نومبر  2022ء مقررکی گئی تھی کسی اوررکن کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر درج ذیل عہدیداروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیا گیا۔

صدر شکیل یامین کانگا،نائب صدورمحمدکامران زہری، افضل وارثی، جنرل سیکرٹری سید صابر علی، جوائنٹ سیکرٹری تنویر سید، ایم نسیم، خازن جعفرحسین جبکہ اراکین مجلس عاملہ میںاحمد علی حیدری، افضل سندھو، عبدالغفار رائو،نشید آفاقی، ثالث بن پرویز، فرحان عادل، مسزارم زیدی، تصدق غوری، اظہر علی بیگ، علی عباس، جاوید اقبال اور محمد شعیب شارم شامل ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میںرانا محمد یوسف اور سعید محی الدین شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.