اہم خبریں

عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ’من و عن‘ عمل ہوگا: وفاقی وزیر

42

 PNA/Web desk

وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر ’’من و عن عمل‘‘ کیا جائے گا۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں ہی وہ واحد ذریعہ ہیں جہاں سے ان کی جماعت کے لیے کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے عمران خان کو اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے اور ان کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق ہر ملزم کو صحت سے متعلق بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ میڈیکل بورڈ میں عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی شامل ہوں گے، جبکہ ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹر فیصل اور ان کی بہن عظمیٰ خان کو بھی ان کے ساتھ رہنے کی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.