اہم خبریں

مولانا شیرانی کے بیانات پر بالآخر جے یو آئی ایف کا موقف بھی آگیا

267

کراچی (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ مولانا شیرانی کی اپنی ایک رائے ہے لیکن انکا جو موقف سامنے آیا ہے وہ جمعیت علمائے اسلام کا موقف نہیں ہے،جے یو آئی کا ہر ایک کارکن مولانا فضل الرحمٰن کی پشت پر کھڑا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ جماعت کے اندر ادارے موجود ہیں اور انہیں چاہئے تھا کہ وہ ان اداروں میں آکر بات کرتے اور ان کی بات زیادہ بہتر طور پر سنی جاتی، اس طرح میڈیا پر آکر باتیں کرنا شیرانی صاحب کے ذہن کی عکاسی نہیں کررہا بلکہ کسی اور چیز کی عکاسی کررہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.