اہم خبریں

کشمیریوں کا :پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ فائر بندی کے اعلان  کا خیر مقدم

211
کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب واقع دیہات میں رہنے والے کشمیریوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ فائر بندی کے اعلان  کا خیر مقدم کیا ہے تاہم ان میں سے چند ایک نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ یہ معاہدہ قائم نہ رہ سکے گا۔
پاکستان اور انڈیا نے 2003 میں کنٹرول لائن پر فائر بندی کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس پر پر حالیہ سالوں میں عمل درآمد نہیں ہو رہا تھا اور فائرنگ کے تبادلے سے ہونے والے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعرات کو انڈیا اور پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کریں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ سنہ 2003 کے فائر بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔

دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے، امن کو یقینی بنانے اور سرحد کے قریب رہائش پذیر شہریوں کی مشکلات کم کرنے پر باہمی طور پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور انڈیا ایک دوسرے کے خلاف سرحدی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی کے الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.