اہم خبریں

کراچی میں اربن فلڈ کا خطرہ منظور کالونی نالے کی صورتحال مخدوش آس پاس کی آبادیاں خطرے میں۔

371

PNA 

District Reporter

کراچی میں حالیہ ہونے والی پانچ دن سے مسلسل بارش کے نتیجے میں کراچی میں اربن فلڈ کا خطرہ شدید سے شدید تر ہوتا چلا جارہا ہے  بہت سارے علاقے زیر آب ہیں

پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مسائل اور مصائب کا سامنا ہے حادثات کے واقعات بھی بڑھ چکے ہیں صفائی کے ناقص فقدان کی وجہ سے اور وقت پر کام نہ کرنے کے نتیجے میں شہری شدید خود اذیت کا شکار ہیں۔

پی این اے کے نمائندے کے مطابق منظور کالونی میں حالیہ نئے تعمیر شدہ نالے کی مخدوش صورتحال کی ویڈیو میں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ کچرے سے اٹا ہوا یہ نالا پانی کی نکاسی میں کتنی بڑی رکاوٹ بن رہا ہے جس کے نتیجے میں آس پاس کے لوگوں اور آبادیوں کے سیوریج کا نظام شدید متاثر ہے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہے اور کورنگی کازوے کی ندی کو نالے میں تبدیل کرنے کی وجہ سے بھی شاید مستقبل میں صورتحال مزید خراب ہو ان علاقوں اور شہر کے اندر غیر قانونی تعمیرات سے پہلے ہی علاقائی سیوریج سسٹم تباہ ہے 

بلوچ کالونی دادا بھائی ٹاؤن محمود آباد کے مکین انتہائ ذہنی جسمانی اذیت کا شکار ہیں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے کے باوجود کام نہیں کر پا رہے۔

کورنگی کازوے اور شہید ملت شاہراہ فیصل کو ملانے والے روڈ کی بدترین صورتحال اور متصل آبادیوں کی مخدوش صورتحال اور بانی کے جانوروں کے ساتھ لوگ جس اذیت کا شکار ہیں اس کا اندازہ صرف وہاں کے رہنے والے مکیں ہی لگا سکتے  ہیں

یاد رہے آج سے دو سال پہلے آنے والے ندی اور بارش کی پانی کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کا کروڑوں روپے کا گھریلو سامان ضائع ہوچکا ہے آج بھی لوگ اس خوف میں بیٹھے ہیں کہ نہ جانے کس وقت بارش کا رد عمل اربن فلڈ کی صورت میں میں داخل ہو جائے

پی این اے کے نمائندے کے مطابق تقریبا ایک کلو میٹر تک نالے کا معائنہ کیا اور کچرے سے اٹا ہوا اس کو پایا

ایک علاقہ مکین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ صرف میری آواز نہیں بلکہ اکثر لوگوں کے دل کی آواز ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن شہر ہونےکے باوجود یہاں ہم بارش کا مزہ نہیں لے سکتے بلکہ بارش ایک خوف میں مبتلا کر دیتی ہے اور یہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ایک کھلا نشان ہے ایک اور صاحب نے کہا کہ بیان دینا آسان ہے کہ بارش زیادہ ہوئی ہمارا سوال یہ ہے کہ بارشوں سے نمٹنے کے انتظامات کہیں نظر کیوں نہیں آتے بارشوں سے چند دن پہلے نمائشی کام شروع ہو جاتے ہیں اور بارشوں کے آنے تک وہ پایا تکمیل کو نہیں پہنچ سکتے بلکہ کچرا جو باہر پڑا ہوتا ہے وہ مزید تعفن اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے. قربانی جیسی عظیم عبادت کا وقت ہے لوگوں کو مساجد جانے میں نماز پڑھنے میں سب میں شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے عید کی نماز کی تیاریوں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

مقامی مکینوں نے درخواست کی ہے کہ انتظامیہ فی الفور ان جگہوں کو صاف کرے تاکہ پانی کی نکاسی درست ترین ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.