اہم خبریں

کے یو جے ورکرز کے وفد کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ سے ملاقات.

291

PNA Report

     صحافیوں کو درپیش مسائل پررحمت اللہ شیخ نےان کے حل کے احکامات صادر کئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے وفد نے صدر شکیل یامین کانگا کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ سے ملاقات کی اور انہیں عوام خصوصاً صحافیوں کو درپیش سائل سے آگاہ کیا، ساتھ ہی وفد نے انہیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں نوجوانوں کو تعلیم، کھیل اور سماجی خدمات کی فراہمی پر سراہا،انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹررحمت اللہ شیخ کی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں خصوصا” نوجوانوں کیلئے تعلیم، صحت، کھیل اور سماجی خدمات سب کے سامنے ہیں جو اس بات کی عکاسی کر رہی ہیں کہ ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال کافی بہتر ہے

رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر ملاقات کیلئے آنے والے کے یو جے ورکرز کے وفد کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا اچھا کام کرنے کے پیچھے صرف عوام کی خدمت ہے ضلع شرقی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اپنی توجہ ضلع شرقی کو بہتر بنانے کی جانب مرکوز کررکھی ہے جس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں.

اس موقع پر وفد کی جانب سےصحافیوں کے پیش کردہ مسائل پر انہوں نے موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات صادر کئے.

کے یوجے ورکرز کے وفد میںنائب صدر کامران زہری، تنویر سید، عبدالعارف شیخ اور راؤ عبدالغفار شامل تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.