وفاق المدارس العربیہ پاکستان تعلیمی نصاب سے متعلق اہم فیصلے

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان

ملتان/کراچی (7/جنوری 2021ء) دینی مدارس کے دینی نصاب میں ایک سطر کی بھی کمی منظور نہیں، خون کے آخری قطرہ تک دینی مدارس اور ان کے نظام و نصاب کا تحفظ کریں گے، وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات کی محنت کی وجہ سے لاکھ دباؤ کے باوجود دینی مدارس کا نصاب و نظام باقی ہے، مدارس کی قیادت کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ، شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ضلعی مسؤلین کے اجلاس سے مرکزی دفتر وفاق المدارس میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد و مدارس میں ہونے والی دعاؤں کی برکت سے خطرہ میں گھراپاکستان کرونا وائرس سے کم متاثر ہوا، دینی طبقہ نے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا جیسی وباؤں سے نجات کے لیے امت توبہ و استغفار کرے، ملک سے فحاشی و عریانی کا خاتمہ کیا جائے، سودی نظام اور کرپشن سے ملک کو پاک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر قابل مذمت ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقیؔ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت سے معاہدہ کے تحت دینی مدارس صرف محکمہ تعلیم کو کوائف دینے کے پابند ہیں،انہوں نے کہا کہ بعض ادارے اس معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے دینی مدارس میں کوائف طلبی کے نام پر خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، اس سلسلہ کو روکا جائے۔وفاق المدارس میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن اور خانیوال کے مسؤل مولانا ارشاد احمد سمیت مولانا محمد نواز،مولانا عبدالمجید، مولانا محمد عمر قریشی، مسؤل مولانا رشید احمد شاہ جمالی، مولانا مفتی خالد محمود،مولانا عبدالرحمن،مفتی محمد زبیر،مولانا حبیب الرحمن، مولانا مفتی محمد مظہر شاہ اسعدی،مولانا معین الدین وٹو،مولانا عامر فاروق عباسی،مولانا ابوبکر عبداللہ ، ناظم مرکزی دفتروفاق المدارس مولاناعبدالمجیداور محاسب دفتر چوہدری محمد ریاض نے بھی شرکت کی۔
جاری کردہ
میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان
W M A S 0290



 

Comments (0)
Add Comment