رپورٹ >
شاکرخلجی
تھانہ نارتھ ناظم آباد ایس ایچ او سیّد راشد علی کی کامیاب کارروائی۔
متعدد وارداتوں میں ملوث تالا توڑ گروپ / دو سگے بھائی گرفتار۔
دونوں ملزمان رات کی تاریکی میں دوکانوں کے تالے توڑ کر لوگوں کو ان کے قیمتی سامان سے محروم کردیا کرتے تھے
ملزمان سے سرقہ شدہ سات عدد موبائیل فونز و دیگر سامان اور چوری کی بائیک برآمد۔
تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے دوران گشت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بنام ملزمان
• عمران عرف کے ٹو ولد گوہر خان
• عامر عرف ملنگ ولد گوہر خان
برآمدگی
• موٹرسائیکل نمبری KMK-3922 سرقہ تھانہ پاکستان بازار
• چار عدد ڈبہ پیک موبائیل فونز
• دو عدد ٹچ اور ایک عدد کی پیڈ موبائیل فونز
• موبائیل کے چارجر
• ہینڈ فری
• نقب زنی میں استعمال ہونے والے آلات۔
ملزمان نے مورخہ 17/18 جنوری 2021 کی درمیانی رات کو موبائیل شاپ کی دوکان کے تالے توڑ سامان چوری کیا تھا جس کی CCTV فوٹیج بھی موجود ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 17/2021 بجرم دفعہ 457/380 ت پ تھانہ بلدیہ میں درج ہے ۔
ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ڈسٹرکٹ ویسٹ / کیماڑی میں مختلف تھانہ جات کی حدود سے 8 مختلف وارداتوں میں دوکانوں کے تالے توڑ کر موبائیل فون قیمتی سامان اور دیگر سامان چوری کرنے انکشاف کیا ہے۔
ملزمان اس قبل بھی ڈکیتی، بائیک چوری اور دیگر چوری کےکیس میں مختلف تھانہ جات سے گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔
سابقہ ریکارڈ
ملزم عمران عرف کے ٹو
• 531/2010 بجرم دفعہ 392 تھانہ ماڑی پور
ملزم عامر
• 41/2020بجرم دفعہ 379 ت پ بلدیہ
• 65/2020 بجرم دفعہ 381-A تھانہ مدینہ کالونی
ملزمان کی گرفتاری سرقہ شدہ سامان اور سرقہ شدہ بائیک برآمدگی کی بابت تھانہ بلدیہ اور AVLC کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔