صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس عمرکوٹ میں منعقد کیا گیا

پریس ریلیز
کراچی (پ ر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، جس میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے محترم چیف الیکشن کمشنر جناب محمد جلال سکندر سلطان راجہ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا عمل آزادانہ، منصفانہ اور قانون کی پاسداری کے مطابق کیا جائے اور پُرامن انتخابات کرانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ/ایس ایس پی عمرکوٹ/ رینجرر کے ونگ کمانڈر/ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز/ مانیٹرنگ افسران اور تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کے انعقاد کیلئے کئے گئے انتظامات جیسا کہ عملے کی تقرری، الیکشن سامان کی ترسیل اور وصولی اور سیکورٹی پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے آگاہ کیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کو یقینی بنا دیا گیا ہے اور پولنگ عملے کیلئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرریٹرننگ آفیسر کو مہیا کردیئے گئے ہیں، کچھ پولنگ اسٹیشن پر بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے جنریٹر مہیا کردیئے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ ڈسپیچ سینٹر پر بھی تمام سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ایس ایس پی عمرکوٹ نے جناب اعجاز انور چوہان، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو یقین دلایا کہ پُرامن انتخاب کیلئے موثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، ونگ کمارنڈ رینجرر نے بھی اپنے سیکورٹی پلان سے متعلق آگاہ گیا۔ حیسکو کے اعلیٰ حکام نے یقین دلایا کہ دوران پولنگ بجلی کی ترسیل کو بلاتعطل فراہم کی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اجلاس میں بتایا کہ COVID۔19 کی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے نزدیک ہیلتھ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ 
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان نے کہا کہ پُرامن اور صاف شفاف الیکشن کے انعقاد الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن کے بلاتفریق اور سب کیلئے یکساں پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اوریقین دلایا کہ ضمنی انتخابات مکمل غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا۔ 
واضح رہے کہ پی ایس 52 عمرکوٹ۔ II میں پولنگ 18جنوری 2021 بروز پیرصبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
OFFICE OF THE PROVINCIAL ELECTION COMMISSIONER SINDH
Pakistan Secretariat, Block No.44-A, Shahrah-e-Iraq, Saddar, Karachi.
Comments (0)
Add Comment