پریس ریلیز
8 فروری 2021
کراچی (پ ر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب::کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ دوران الیکشن پی ایس 88 ملیر۔II اور پی ایس 43سانگھڑ۔III میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ پولنگ عملہ اور پولنگ ایجنٹوں کو موبائل فون کے استعمال کرنے پر پابندی ہوگی اور پریذائیڈنگ آفیسر کی اجازت کے بغیر سیکورٹی اہلکاروں سمیت خواتین پولنگ اسٹیشن میں کسی بھی غیر مجاز مرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پی ایس 88 ملیر۔II اور پی ایس 43سانگھڑ۔III میں پُرامن ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر۔II اور پی ایس 43سانگھڑ۔III میں پولنگ 16فروری 2021بروز منگل صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی گی
OFFICE OF THE PROVINCIAL ELECTION COMMISSIONER SINDH