کراچی واہ میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کی لاش برآمد، ریسکیو 1122 نے آپریشن مکمل کرلیا

PNA/HYD

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جامشورو ولیج سائیں ڈنو ملاح کے قریب المنظر پل کے نزدیک کراچی واہ میں ڈوبنے والے 15 سالہ نوجوان کی لاش ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کئی گھنٹوں بعد کوٹری کے علاقے میں کے بی فیڈر سے برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 8 نومبر کو نوجوان حذیفہ سومرو ولد مسعود احمد سومرو اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی واہ ولیج سائیں ڈنو ملاح کے قریب سیر کے لیے آیا ہوا تھا کہ مبینہ طور پر پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں جا گرا اور ڈوب گیا۔ رات ہونے کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم آج صبح سویرے جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوئی، تاہم راستے میں اطلاع ملی کہ نوجوان کی لاش پانی میں بہتی ہوئی کوٹری کے علاقے میں کے بی فیڈر، رفحان مل کے قریب پہنچ گئی ہے، جس پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر مذکورہ مقام پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے لاش پانی سے نکال لی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت حذیفہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 15 سال بتائی گئی ہے.

Comments (0)
Add Comment