HYD 24/ News/
PNA
ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی کی اہم کاروائی
ڈائریکٹر کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل بہاول اوستو کی زیر نگرانی حوالہ ھنڈی اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پرائز بانڈز کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم ساجد کاتیہ گرفتار
ملزم نے انعامی پرائز بانڈز کے ذریعے مجموعی طور پر 24 کروڑ روپے کے 5408 کلیم جمع کرواۓ
ملزم نے 16 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کیں
ملزم مقامی مارکیٹ میں سیلز مینیجر اور تنخواہ دار ملازم ہے
ملزم کو کراچی ایسٹ سے گرفتار کیا گیا
ملزم پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بلیک منی کو وائیٹ کرنے کا الزام ہے
ملزم پر نان فائلرز کی جانب سے کلیم جمع کراۓ کا بھی الزام ہے
ملزم پرائز بانڈز کلیم اور کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے منی ٹریل دینے میں ناکام رہا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ھے
ترجمان ایف آئی اے