زنیرہ ملک کے کاغذات میں جعلسازی کا انکشاف:

سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کی زنیرہ ملک کے کاغذات میں جعلسازی کا انکشاف ۔۔۔۔۔!!!

سینیٹ انتخابات کیلئےجمع کرائے گئے دستاویزات میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی سیکرٹری اطلاعات زنیرہ ملک کے کاغذات میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔
کاغذات نامزدگی میں زنیرہ ملک نے 2 اراکین اسمبلی کے نام بلااجازت تجویز اورتائید کنندہ میں دیے جس کے انکشاف پر ارکان اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور عدیل احمد کا الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے زنیرہ ملک کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنےکی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے زنیرہ ملک کے تجویر اور تائید کنندگان کے نام حذف کردیے

Comments (0)
Add Comment