پریس ریلیز 15فروری 2021صوبائی الیکشن کمشنر سندھ:

١-پریس ریلیز
15فروری 2021
کراچی (پ ر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 112کے ذیلی سیکشن (6)(ڈی) کے تحت الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کی ہے کہ سینیٹ انتخابات کے اُمیدواران اپنے تجویز اور تائید کنندہ کو جانچ پڑتال کے دن ذاتی طور پر لازماً ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش کریں، اُن کی موجودگی ضروری ہیں۔ بصورت دیگر تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی غیر موجودگی میں ریٹرننگ آفیسر اپنے بالائی اختیارات ایکٹ کی روشنی میں استعمال کرتے ہوئے اُن کے فارم مسترد کردے گا۔
واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری2021 ء کی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حفروری 2021 ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 ہے۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ 2021 کے دن سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔تمی تاریخ 20 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری 2021 ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائیگی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری 2021 ہے۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ 2021 کے دن سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی.

2 -پریس ریلیز
15فروری 2021
کراچی (پ ر) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ جناب اعجاز انور چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ایس 88 ملیر۔II اور پی ایس 43سانگھڑ۔III کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں اور پولنگ 16فروری 2021 بروز منگل صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔اِس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے میڈیا نمائندگان سے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک کوئی بھی پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جاری نہ کریں۔ پولنگ اسٹیشن پر موجود اُمیدواران کے پولنگ ایجنٹ فارم 45 (گنتی کا نتیجہ) کی کاپی پریذائیڈنگ آفیسر سے ضرور لے کر جائیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں دوران الیکشن پی ایس 88 ملیر۔II اور پی ایس 43سانگھڑ۔III میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پریذائیڈنگ افسران کے علاوہ پولنگ عملہ اور پولنگ ایجنٹوں کو موبائل فون کے استعمال کرنے پر پابندی ہوگی اور پریذائیڈنگ آفیسر کی اجازت کے بغیر سیکورٹی اہلکاروں سمیت خواتین پولنگ اسٹیشن میں کسی بھی غیر مجاز مرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور پُرامن ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کئے گئے ہیں۔

 

 

Comments (0)
Add Comment