تھانہ بلوچ کالونی کی بہترین بروقت کاروائی۔ ملزم گرفتار بائیک برآمد :

PNA

By ChiefEditor

تھانہ بلوچ کالونی کی حدود دادا بھائی ٹاؤن میں بہت عرصے سے ہونے والی موٹر سائیکلوں کی چوری بیٹریوں کی چوری کا شاید ڈراپ سین:

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچ کالونی کی حدود دادابھائی ٹاؤن کے علاقے سے دو مشکوک افراد

اہل محلہ نے دھر لیا جو ایک بائیک کو لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔پوچھنے پر دھمکیاں دینے لگے اپنے آپ کو انٹیلیجنس کے اہلکار ظاہرکیا.

کچھ دن پہلے ایک آدمی نے ایک موٹر سائیکل کھڑی کر کے اس کی جگہ سے دوسری موٹر سائیکل اسٹارٹ کر کے لے گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے اور اس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے ایک اسکوٹر کھڑی کی اور تھوڑی دیر بعد دوسری اسکوٹر اس جگہ سے لے گیا ۔

یہ دونوں مشکوک افراد اس موٹر سائیکل کو لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک آدمی طارق کو لوگوں نے شناخت کیا جو 

اسی محلے سے ملحق بند پٹی کے مکانات کا رھائشی نکلا مبینہ اہلکار خان محمد نے سخت نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں دھمکیاں دینے اور تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں کچھ اہل محلہ سخت غصے میں آگئے۔

مگر دوسرے لوگوں نے معاملے کو تشدد کر اختیار ہونے سے بچایااہل محلہ 15 کال کرلی اور دونوں مشکوک افراد کو تھانہ بلوچ کالونی کے حوالے کردیا 

اہل محلہ نے ان دونوں کی اعترافی ویڈیو بھی بنائی جس میں انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بائیک لے جانے والے سے اپنا تعلق کا اعتراف کیا بعد ازاںنشاندھی کی بنیاد پر موٹر سائکل نمبر kIG8484 برآمد کر لی گئ ۔

 

علاقہ مکینوں کے مطابق اور مزید تفتیش سے مزید انکشافات اور موٹر سائیکلیں ریکور ہونے کی امید ہے اس علاقے میں تھانے کی پیٹرولنگ ضروری ہے۔

علاقہ مکینوں نے تھانہ بلوچ کالونی کے ایس ایچ او اور ٹیم کی بروقت کاروائی اور کارکردگی کو سراہا

تواتر سے ہونے والی ڈکیتی اور چوری کے پیچھےاکثر سروسز کارڈ کی برآمدگی یہ ایک ایسا سوالیہ نشان ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ یہ جعلی ہوتے ہیں یا اصلی۔؟

Comments (0)
Add Comment