PNA/HYD
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس
اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ اور دیگر شریک
وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول ایجوکیشن کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 26-2025ء کا اجلاس میں جائزہ لیا
اسکول ایجوکیشن کا اے ڈی پی 17.80 ملین اور پی ایس ڈی پی 9338 ملین روپے ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیر تعلیم سردار شاہ کی اجلاس میں بریفنگ
گزشتہ سال 25-2024ء میں 156 ترقیاتی اسکیمیں 11372.738 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیں
رواں سال 26-2025ء میں 451 اسکیمیں 91033.209 ملین روپےکی لاگت سے جاری ہیں
451 اسکیموں میں 433 جاری اور 8 نئی اسکیمیں شامل ہیں، وزیر تعلیم سردار شاہ
مکمل نے والی اسکیموں میں 239 سکھر، 211 حیدرآباد، 121 کراچی اور 28 دیگر ڈویژن میں ہیں
فارن اسسٹنٹس پروجیکٹس میں 5 منصوبے 55249.690 ملین روپے سے جاری ہیں
فارن اسسٹنٹس پروجیکٹس میں ارلی لرننگ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن، سیکنڈری ایجوکیشن امپرومینٹ پروجیکٹ، اسکول ریہیبلی ٹیشن پروجیکٹ، سیلاب متاثرین علاقوں میں اسکولوں کی بحالی، پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری اسکولوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں
جاپان کی گرانٹ سے سیلاب متاثر 5 اضلاع میں 20 اسکولوں کی تعمیرنو جاری ہے
11 اسکولوں کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور 9 اسکولوں کی تعمیر 47 فیصد مکمل ہے
ارلی لرننگ انہیسمنٹ پروجیکٹ میں 295 پرائمری اسکولوں کو ایلیمینٹری اسکولوں کی سطح تک اپ گریڈ کرنا ہے
دیگر 270 پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنا ہے
اجلاس میں 25 پرائمری اسکولوں کو سیکنڈری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
15 اضلاع میں اسکولوں کی اپگریڈیشن کا منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
12 اضلاع میں 286 اسکولوں کی تعمیر جاری ہے، وزیرتعلیم کی اجلاس میں بریفنگ
وزیراعلیٰ سندھ نے میرپورخاص ڈویژن میں 15 اسکولوں کو دسمبر تک اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی
اپریل 2026ء تک 200 اسکولوں کو مکمل کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / جمعۃ المبارک،12 ستمبر 2025ء بمطابق 18 ربیع الاول 1447ھ
عبدالرشید چنا ترجمان وزیراعلیٰ سندھ