PNA/24-7HD
حیدرآباد(پی پی آئی) ڈپارٹمنٹ آف اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجری لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلت سائنس کی جانب سے آئی ٹی ہال لمس میں حادثے میں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹنے کے بعد اس کے علاج کے طریقے پر منعقدا لیکچر پروگرام میں مہمان خصوصی وائس چانسلر لمس پروفیسر اکرام الدین اجن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میکسیلو فیشل سرجری ڈپارٹمنٹ لمس کا شمار پاکستان کے بڑے ڈپارٹمنٹس میں ہوتا ہے یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے دس سے زیادہ میکسیلو فیشل سرجنوں نے آج اس سیمینار میں لیکچر دئے جس سے طلباء طالبات کو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا وی سی لمس نے کہا کہ یہ ڈاکٹرز حادثات میں بگڑ جانے والے چہروں کو پھر سے خوبصورت بنا دیتے ہیں،ڈین ڈینسٹری پروفیسر فیروز کلھوڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سیمینار کا عنوان ہے کہ حادثے میں بگڑ جانے والے چہرے کا بہتر علاج کا طریقہ ،اکثر روڈ حادثوں میں لوگوں کے منہ کی ہڈیاں ،جبڑے دانت ٹوٹ جاتے ہیں اور زندگی خطرے میں چلی جاتی ہے اگر بروقت مریض کو ہسپتال لے آیا جائے تو مریض کی زندگی بچ جاتی ہے،چیرمین شعبہ میکسیلو فیشل سرجری،پروگرام آرگنائزرز پروفیسر کاشف علی چنڑ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے چہرے کی ہڈیوں کو حادثات میں ٹوٹنے کے بعد واپس اپنی جگہ پر لایا جاتا ہے،یہ علاج اندون سندھ میں صرف لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلت سائنس جامشورو میں ہوتا ہے اس وجہ سے پورے سندھ کے مریضوں کا رش شعبہ میکسیلو فیشل سرجری لمس پر ہوتا ہے ،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر توقیر الاسلام، پروفیسر طاہرہ ایوب،پروفیسر جہان عالم ،پروفیسر مزمل ،پروفیسر شہزاد راجپوت، پروفیسر سنیل کمار ،ڈاکٹر بشیر جلبانی نے لیکچر دئے،لیکچر کے بعد وی سی لمس پروفیسر اکرام دین اجن نے لیکچرار میں شیلڈ اور تقریب میں حصہ لینے والوں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا