‏وزیراعظم عمران خان نے تمام سرکاری تقریبات میں انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

PNA

وزیراعظم عمران خان جن بھی تقریبات یا پراگراموں میں شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔

اس سلسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں اور افراد کو وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے درکار اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 وزرا اور سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام و تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتیعوام کی توہین مت کریں. شہباز گل.

 

واضح رہے کہ 2015 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے اردو کو سرکاری زبان بنانے سے متعلق کیس میں فیصلہ سنایا تھا۔ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو آرٹیکل 251 کو فوری طور پر نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment