PNA/NPCK
کینسر آگاہی کلاسک کار نمائش میں قدیم اور تاریخی اہمیت کی حامل مختلف ماڈلز کی کاریں شریک تھیں80ءکی دہائی سے پہلے کی ڈیزائن کردہ کلاسک کاریں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں-شرکاءنے گورنرسندھ کو آگاہی مہم میں حصہ لینے والی مختلف ماڈلز کی کاروں کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا.آگاہی مہم میں جمع ہونے والے تمام فنڈز کینسر کی تحقیق اور اس سے متعلق دیگر پروگراموں پر لگائے جائیں گے۔ گورنر سندھ کو بریفنگ –
وزیر اعظم عمران خان بالخصوص شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کوعلاج کی جدید سہولتوں کے ذریعے تحفظ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ گورنرسندھ
کراچی میں شوکت خانم ٹرسٹ کے زیر انتظام ایک جدید کینسر ہسپتال کا قیام کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔شوکت خانم کراچی کینسر اسپتال میں تشخیص اور علاج کی تمام جدید ترین سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔ گورنرسندھ
SKMCH & RC ، کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان کے مریضوں کی بھی بھرپور خدمت کرے گا ۔
گورنرسندھ نے لوگوں میں کینسر کے حوالہ سے بیداری اور کینسر کے علاج کے لیے فنڈز جمع کرنے میں فیصل ملک کی کوششوں کو سراہا.
گورنرسندھ نے نمائش میں پرانی کلاسک کاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا.