News PNA
تفصیلات کے مطابق کورنگی 5 ایف ایریا میں ایک گھر کے اندر ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کے گھر والوں کو باندھ دیا اور ڈکیتی کی۔
مزاحمت پر اٹھارہ سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے پڑوس کے راستے فرار ہوگئے۔
اہل خانہ کے مطابق گھر میں چار مسلح ڈاکو لوٹ مار کے لیے داخل ہوئے اور گھر کے افراد کو رسیوں سے باندھ دیا۔شور مچانے پر ملزمان برابر والے گھر میں کود گئے
فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی وجہ سے 18 سالہ خیرالنساء نامی لڑکی جاں بحق ہو گئی۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل پولیس کی تحقیقات جاری۔