کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات برآمد.

PNA/PPI

304 کلو گرام ہیروئن، 500 کلو گرام چرس اور 38 کلو گرام کیمیکل برآمد مالیت اربوں روپے ہے۔ مکیش کمار چاؤلہ

 

کراچی.. 13 فروری۔

 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ نے کراچی کی تاریخ کی سب بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن، چرس اور کیمیکل برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ۔

 خفیہ اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر ایکسائز وحید شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور الہی مزاری کی رہنمائی میں ایکسائز انسپکٹر سید فیاض علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ 304 کلو گرام ہیروئن اور 500 کلو گرام چرس اور منشیات بنانے کے لئے استعمال ہونے والا 38 کلو گرام کیمیکل برآمد کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 70-ڈی میں کی گئی۔ یہ کارروائی کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت 1.4 بلین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے مکیش کمار چاؤلہ کا ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات آئی آئی چندریگر روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب۔

 پکڑی جانے والی چرس کی مالیت 1.5 ملین امریکی ڈالرز بتائی جاتی ہے۔ ایک ملزم محمد عثمان گرفتار کرلیا ہے۔ پکڑے جانے والے کیمیکل کی مدد سے سینکڑوں کلو گرام چرس بنائی جاسکتی تھی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے منشیات بنانے کے آلات بھی میڈیا کے نمائندوں کو دکھائے جن کی مدد سے منشیات بنائی جاتی ہے۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ اتنی بڑی کارروائی پر محکمہ ایکسائز کے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔مکیش کمار چاؤلہ.

Comments (0)
Add Comment